سوات میں بھی مفت آٹا سکیم ناکامی کا شکار

390
مفت آ ٹے کی تگ ودو میں اب تک 6افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، رپورٹ

سوات: ملک بھر کی طرح سوات میں بھی مفت آٹا سکیم ناکامی کا شکار ہونے لگی۔ ضرورتمندلوگ گھنٹوں گھنٹوں قطاروں میں انتظار کے بعدخالی ہاتھ واپس جانے پرمجبور، قطاروں میں ذلیل ہونے والے مستحقین نے حکومت سے مفت آٹا دینے کے بجائے آٹا سستے داموں فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سوات کے مستحقین نے مفت آٹا سکیم کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ مفت آٹا سکیم کیلئے دیے گئے نمبر پر باربارمسیج سینڈکرنے پر یاتوفیل ہوجاتاہے اوریاکوئی جواب ہی نہیں ملتا جبکہ بیشتر سادہ لوح لوگوں کو میسج کاطریقہ نہیں آتا جس کی وجہ سے ضرورتمنداورنادارلوگ اس اسکیم سے مستفیدہونے سے محروم رہ جا تے ہیں ۔

علاوہ ازیں صبح سے ہی جگہ جگہ یہ آٹاوصول کرنے کے لیےلمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جن میں سے بہت کم لوگ آٹے کی حصول میں کامیاب ہوجاتے ہیں،صورتحال کی تناظر میں مستحقین نے تجویز دی ہے کہ حکومت لوگوںکو لمبی لمبی قطاروں میں ذلیل کرنے کی بجائے مفت آٹا سکیم ختم کرکے نرخ سستا کرکے ہرجگہ فراہم کرنے کا انتظام کرے ۔