رمضان میں لوگوں کو گیس سے محروم رکھنا کسی ظلم سے کم نہیں، عظیم انور

544

کراچی:جماعت اسلامی نارتھ کراچی کے جنرل سیکریٹری اور نو منتخب یوسی چئیر مین عظیم انور نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں لوگوں کو گیس سے محروم رکھنا کسی ظلم سے کم نہیں، نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے الیون بی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔

عظیم انور نے کہاکہ گیس انتظامیہ نے ہم سے مذاکرات میں رمضان سے قبل نارتھ کراچی خصوصا سیکٹر الیون اے اور الیون بی میں سپلائی کو مکمل بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا بمشکل پچاس فیصد علاقوں میں بحالی ممکن ہوئی اور باقی علاقے ابھی تک گیس سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  اب بھی اگر گیس بحال نا ہوءی تو گیس انتظامیہ شدید عوامی ردعمل عمل اور احتجاج کیلئے تیار رہے، پہلے بھی ہم نے احتجاج کیا تھا اور اب احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے،سوئی گیس انتظامیہ کو ان متاثرہ سیکٹرز میں ایمرجنسی نافذ کرکے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا تو ہی مساءل کا حل ممکن ہوگا۔