ایکواڈور میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 16افراد جاں بحق متعدد لاپتہ 

309

 کیوٹو:ایکواڈور میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 16افراد جاں  بحق  جبکہ  13افراد لاپتہ ہیں۔

ایکواڈور کے نیشنل رسک مینجمنٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چمبورازو ریاست کے الاسی قصبے میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس آفت میں اب تک 16افراد ہلاک، 13افراد لاپتہ اور 10افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ بہت سے  دیہات زمین  میں دھنس گئے، تقریبا 500لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں،علاقے میں  ریسکیو  کا کام جاری ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ علاقے کے پہاڑی حصے میں دراڑیں پڑ نا شرو ہو گئی تھیں جس کے بعد  لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوئی۔