کراچی میں پکڑا گیا ڈکیت پی ٹی آئی کا بلدیاتی امیدوار نکلا

466

کراچی: لوٹ مار کرتے ہوئے پکڑا گیا ملزم  تحریک انصاف کا بلدیاتی امیدوار نکلا۔

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں واردات کے دوران ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جسے شہریوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔

گرفتار ملزم نے کونسلر کی نشست پر یوسی 6 وارڈ نمبر 4 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے الیکشن میں 305 ووٹ بھی حاصل کیے تھے اور وہ الیکشن سے قبل بھی وارداتیں کرتا رہاہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اتحاد ٹاؤن اور اطراف میں موٹر سائیکل چھیننے اور میڈیسن کمپنی کی وین بھی لوٹی تھی۔ملزم پیر کی شام بھی واردات کررہا تھا کہ شہریوں نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے زخمی حالت میں زیر حراست لیا اور اس کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔