مسجد الحرام:سیکورٹی اہلکار کی معتمرین سے کئی زبانوں میں گفتگو

542
pilgrims

ریاض :  مسجد الحرام میں لوگ رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے لیے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ اس دوران مسجد حرام کی سیکورٹی پر مامور ایک اہلکار کی اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر زبردست تعریف سمیٹی ہے جس میں وہ معتمرین اور زائرین سے کئی زبانوں میں گفتگو کر رہا ہے۔

کئی زبانوں پر عبور رکھنے والے سیکورٹی گارڈ نے زائرین کو کئی امور پر رہنمائی فراہم کی اور ان کے لیے سہولت باعث بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ بڑی تعداد میں زائرین موجود اور چل رہے اور سیکورٹی اہلکار کھڑا ہے اور ان کی رہنمائی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں واقع سعودی مملکت کی وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سیکورٹی سے وابستہ خصوصی دستے حج اور عمرہ کی سیکورٹی کے لیے مامور کیے جاتے ہیں۔