ایران نے 36 غیر قانونی پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا

399

تفتان: ایرانی حکام نے اتوار کے روز غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے 36 پاکستانی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کر دیا۔

حکام کے مطابق غیر قانونی تارکین کو ضلع چاغی کے قریب میر جاوے تفتان بارڈر پر رہداری گیٹ پر لیویز فورس کے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا۔

ڈی پورٹ ہونے والوں میں سے 12 کا تعلق پنجاب، پانچ کا کے پی، ایک کا بلوچستان اور 18 کا سندھ سے ہے۔

ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ تارکین وطن بہتر ذریعہ معاش کمانے کے لیے قانونی دستاویزات کے بغیر ترکی کے راستے یورپی ممالک پہنچنا چاہتے تھے۔

 حکام نے مزید کہا کہ انہیں ایران کے مختلف حصوں سے گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔