زیارت: صدرالخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان انجینئر جمیل احمدکرد نے کہاکہ الخدمت صوبے سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں یتیموں کی کفالت ،غرباء ومساکین کی مددسمیت دیگرسماجی فلاحی کاموں واجیکٹس کیلئے ڈونرکانفرنسزکا انعقاد کر رہی ہے مخیر حضرات اپنی زکوٰة ،صدقات وعطیات الخدمت فائونڈیشن کو دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی خوردنی اشیاء، راشن کی تقسیم ،افطاری کے موقع پرمختلف شہروں میں دسترخوان سجائے جاتے ہیں۔الحمداللہ دیانت دارانہ کارکردگی دے کر کرمخیرحضرات تاجر برادری وعوام الناس بھر پورتعاون کر رہے ہیں۔ ہم فرض کو قرض سمجھ کردیانت داری سے ادا کر رہے ہیں معاونین مخیر حضرات اور رضاکار ہمارااثاثہ ہیں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے زیارت میں ڈونرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈونر کانفرنس سے اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بن عارف ،شبیر احمد پرنسپل الہجرہ ریزیڈنشل سکول وکالج، زرک خان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،حسیب اللہ موسیٰ خیل ،ڈاکٹرسرفراز،روشن خان ،مولانا شریف اللہ،صدرالخدمت فاؤنڈیشن ضلع زیارت حاجی اخترکاکڑ،شعیب زیارتوال ،محمد ہاشمی ،احمد جان ،جمیل پشتون ،عبدالقدوس دمڑ،نصروشاہین،ہدایت اللہ باور،مفتی محمد شفیق ،مجیب عرفان سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
مقررین نے زیارت سمیت بلوچستان بھر میں ہر مصیبت پریشانی وآفت میں بہترین دیانت داری سے خدمات سرانجام دینے پر الخدمت فاؤنڈیشن کو مبارک باد اور ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ ڈونر کانفرنس میں لاکھوں کی نقد انعام کے علاوہ وعدوں کا اعلان ہوا ۔انجینئر جمیل احمدکردنے کہاکہ الخدمت نے گزشتہ سال بلوچستان میں 70 کروڑروپے جس میں سیلاب زدگان کی خدمت کے 58کروڑبھی شامل ہیں خرچ کیے ۔
سیلاب متاثرین خیمہ بستیاں ، خوراک رہائش وتعلیم ، راشن ،مفت میڈیکل کیمپس ،پینے کے فراہمی کے لیے پانی ٹینکرز، تیارپکا پکھایا کھانے ، بے گھر افراد کے لیے گھر ،علاج کے لیے اسپتال،ایمبولینسز، یتیم بچوں کی کفالت سمیت مختلف پراجیکٹس چل رہے ہیں۔
کوئٹہ بروری روڈ پر پچاس بیڈ کا جدید ہسپتال تعمیر کے آخری مراحل میں ہے ۔الخدمت خواتین ونگ بھی ہر سطح پر سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور الخدمت کیساتھ شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔الخدمت زندگی کے تقریباً تمام شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ بلوچستان کے عوام غربت جہالت کے خاتمے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔الخدمت فائونڈیشن ایمانداری سے خدمات کی مثال سب کے سامنے ہے ۔الحمداللہ بلوچستان بھر میں الخدمت فائونڈیشن کا 7شعبہ جات تعلیم ،صحت ،صاف پانی ، مواخات ،کمیونٹی سروسز،کفالت یتامی ٰ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں کا م جاری ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن نے حالیہ سیلاب وبارش سمیت ہر آفت ومصیبت میں سب سے بڑھ کر اور سب سے پہلے دیانت داری واخلاص نے پہنچ کر بہترین کام کیے ہیں۔ مخیر حضرات وشہریوں اورعام لوگوں کوبھی خودآگے آکر الخدمت کی مد د کر نی چاہیے۔زندگی کو پھر سے مسکرانے کے لیے مخیر حضرات الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں۔ یتیموں کی کفالت کے لیے آغوش سینٹر بنائیں گے۔ رمضان المبارک میں کم آمدنی والے دیہاڑی دار طبقات کو راشن پہنچانے کا ہدف ہے۔