ٹی وی چینلز پر بے حیائی سے معاشر ہ تباہ ہو رہا ہے، محبوب الزماں بٹ

564
ٹی وی چینلز پر بے حیائی کا سیلاب امڈ آیا ہے جس سے معاشر ہ تباہ ہو رہا ہے،پروفیسرمحبوب الزماں بٹ

فیصل آباد: جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ٹی وی چینلز کو 5 وقت کی اذان نشرکرنے اور بے ہودہ پروگرامات کو بندکرنے کاپابندکرنے کامطالبہ کردیاہے۔

ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر بے حیائی کا سیلاب امڈ آیا ہے جس سے معاشر ہ تباہ و برباد ہو رہا ہے۔

ساراسال ناچنے اور گانے والے رمضان المبارک کی نشریات میں سرپہ ڈوپٹہ اوڑھ کر شلوار قمیض اور واسکٹ پہن کر ایک نیاروپ دھار لیتے ہیں اور عوام کو دین سکھانے لگتے ہیں ایسے کرداروں کی ہرصورت حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔

دینی موضوعات پرجیدعلماکرام کو مدعو کیاجاناچاہئے تاکہ اسلام کاحقیقی پیغام عام لوگوں تک پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ تفریح کے نام پر نوجوان نسل کوایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت تباہ و برباد کیاجارہا ہے۔

مٹھی بھرسیکولر عناصر نے اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان نے 22 کروڑ عوام کویرغمال بنایا ہواہے۔

انہوں نے کہاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی عریانی وفحاشی کے باعث بگاڑ پیدا ہورہے ہیں حکومت بھی معاشرتی اقدار کے تحفظ کے لئے فحاشی وعریانی کاسدباب کرے ۔