مولاناکی جدوجہدظلم وجبر اور لوٹ مار کے خلاف ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

563

کوئٹہ:  امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے حوالے سے انصاف کا دوہرامعیار ،بلاوجہ کی مخالفت ،بہانے قبول نہیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اہلیان بلوچستان بلخصوص گوادر کے عوام کے جائز حقوق کے حصول کیلئے آئینی طریقے سے جدوجہد شروع کی۔

عبد الحق ہاشمی نے کہاکہ  مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے بااختیار ظالم سرمایہ داروں بھتہ خوروں کو للکاراان کی للکارسے مظلوم عوام کو آئینی حقوق کے حصول کیلئے ہمت حوصلہ اورشعورملا۔

 جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ،حکومت واپوزیشن کی لڑائی کی وجہ سے ملک میں حکومت ،قانون وانصاف نہیں حکومت اداروں واپوزیشن کی لڑائی میں قیمتوں ،بھاری سودی قرضوں ،ملک کی بدنامی عوام کی پریشانی میں اضافہ ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بے روزگاری ،بدعنوانی ،حکمرانوں کی لوٹ مار ،ذاتی مفادات کی جنگ عروج پرغریب پریشان عوام کا کوئی پوچھنے والا نہیں جماعت اسلامی قوم کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کررہی ہے ریاست ہے نہ حکومت ۔

عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان حالات میں حقیقی محبت وطن ،محب دین عوام بہت پریشان ہیں لٹیرے تو اقتدارختم ہوتے ہیں ملک سے بھاگ جائیں گے ان کی جائیداداولادیں دوبیرن ملک ہیں ان کا عوام کے مسائل وپریشانی سے کیا تعلق ۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو عوام سے محبت ،جائز حقوق کے حصول کیلئے توانامخلصانہ آوازبلند کرنے پرسزادی جارہی ہے ۔