مفت آ ٹے کی تگ ودو میں اب تک 6افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، رپورٹ

460
مفت آ ٹے کی تگ ودو میں اب تک 6افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، رپورٹ

 اسلام آباد:مفت آٹا پانے کی تگ و دو میں  ملک کے مختلف شہروں میں اب تک 6 جانیں جاچکی ہیں،مفٹ آٹا ملا نہ ملا، جان چلی گئی ۔

اب تک مفت آٹے پانے کی تگ و دو میں 6جانیں جاچکی ہیں، لیکن انتظامیہ عزت اور سکون سے آٹے کی تقسیم کا طریقہ کار نہ بناسکی،بھکر میں گھنٹوں قطار میں باری کا انتظار کرنے والا شخص دم توڑ گیا ۔

مظفر گڑھ میں بھگدڑ بزرگ خاتون کی زندگی لیگئی جب کہ ملتان، فیصل آباد اور کوٹ ادو میں قطاروں میں انتظار کرنے والے 3 افراد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے،ادھر چارسدہ میں دھکم پیل اور بھگدڑ میں ایک شہری جاں بحق ہوا،اس کے علاوہ آٹا نہ ملنے پر پشاور میں بھی احتجاج  کیا گیا ۔

خواتین نے سڑک بند کردی جب کہ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں آٹا نہ ملنے پر شہریوں نے نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے احتجاج  کیا ۔

اس دوران ایک خاتون نے اسسٹنٹ کمشنر کی واسکٹ اتارلی جس پر اسسٹنٹ کمشنرکیگارڈ نے خاتون کو تھپڑ مارا تو شہری مشتعل ہوگئے  اور اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ کردیا ۔