…نادرا موبائل ایپ، لیکن

405

نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ شہریوں کو گھر بیٹھے اپنا شناختی کارڈ بنانے کے قابل بنائے گی نادرا کی تاریخ میں ایک بڑی پیش ہے۔ شہریوں کے لیے ڈیجیٹل شناختی کارڈ بنانے کے لیے یہ ایک بڑا قدم ہے۔ جس کے ذریعے وہ شناختی کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات بنوانے کی درخواستوں کی تمام تر کارروائی موبائل فون پر ہی مکمل کرسکیں گے اور شناختی کارڈ یا دستاویزات اپنے گھر پر بھی منگوا سکیں گے اس طرح نادرا کے دفاتر جاکر طویل قطاروں میں کھڑے ہونے اور گھنٹوں کے انتظار سے نجات مل جائے گی۔ نئی موبائل ایپ کی اہم خصوصیات میں چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا ہے کہ ایپ میں دستاویزات کی شناخت کا نظام اور بایو میٹرک تصدیق کی سہولت بھی شامل ہے جن کی بدولت شناختی دستاویزات بنوانے کی پوری کارروائی اسمارٹ فون کے ذریعے ہی مکمل کی جاسکتی ہے۔ طارق ملک کے مطابق کہ یہ موبائل ایپ شہریوں کے لیے بے پناہ سہولت کا باعث بنے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ نادرا کی کامیابیوں میں بھی ایک نیا اضافہ ثابت ہو گی جس کی بدولت پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے جس نے بایومیٹرک لینے اور دستاویزات جمع کرانے جیسی سہولت آن لائن متعارف کرا دی ہیں۔ یہ ایک اچھی کاوش ہے جو یقینا قابل تحسین ہے لیکن اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ نادرا اس بات کو یقینی بنائے کہ یہ صحیح طریقے سے کام کرے۔ ایپ کی باقاعدگی سے نگرانی اور جانچ بھی کی جانی چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ محفوظ ہے اور یہ اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ناخواندگی کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد اس ایپ کو استعمال نہیں کرسکیں گے اس لیے نادار کو اپنے سینٹرز کے نظام کو بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آج بھی لوگ فجر سے پہلے دفتر میں لمبی لمبی لائنوں میں کھڑے رہتے ہیں اور ایک معمولی سے اعتراض لگا کرانہیں گھر بھیج دیا جاتا ہے۔