قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بڑی کارروائی، ایم کیوایم لندن کے2 اہم عہدیدار گرفتار

360

کراچی:  قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے 2اہم عہدیداران کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سابق سیکٹر انچارج برنس روڈ شاکر لنگڑا کو کے ایم سی بلڈنگ کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔

سابق سیکٹر انچارج گلشن عامر صدیقی عرف ماموں کو گلشن 13 ڈی سے حراست میں لیا گیا۔

شاکر لنگڑا پر ضلع ساؤتھ میں چاکنگ اور سرگرمیوں کا کا الزام ہے۔عامر ماموں اور شاکر لنگڑا نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر احتجاج میں بدامنی کی منصوبہ بندی کی۔دونوں رہنما ایم کیوایم لندن کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔