سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری

536
elections

کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

میڈیا ذرائعکے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے، سندھ کے 15اضلا ع میں پولنگ کل ہوگی،سندھ فیز ون اور ٹوکے ری پول میں 27 یونین کونسل میں پولنگ کل ہوگی، 15ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، 26 ریٹرننگ آفیسرز، 52اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کئے گئے، سندھ کے 15اضلاع میں 81 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد سیکرٹریٹ میں 3روز کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم اور شکایات سیل کردیا گیا ہے۔ مرکزی کنٹرول روم میں افسران الیکشن کے عمل کی نگرانی کریں گے۔