ماہِ رمضان المبارک کی آمد: ڈی آئی جی کے احکامات پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات

346
security

کراچی: ماہِ رمضان المبارک کی آمد، ڈی آئی جی کے احکامات پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات، سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔

رمضان المبارک کے پہلے دوسرے اور تیسرے عشرے کیلئے سخت سیکیورٹی اقدامات کے گئے ہیں اس سلسلے میں سحری و افطاری کے اوقات پر سیکیورٹی، تمام نمازِ تراویح پوائنٹس، مساجد و امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کی جائیگی جبکہ یومِ علی، شبِ قدر ڈیوٹی، نمازِ جمعہ، جمعتہ الوداع، چاند رات، عید بازاروں، نمازِ عیدالفطر ڈیوٹی، عید گاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے پولیس آفیسرز اور جوانوں کو پابند کر دیا گیا ہے۔

 اندرونِ شہر اور مارکیٹس ڈیوٹی، پولیس پیکٹنگ، پیٹرولنگ، سرویلنس اور داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں اور ٹریفک پلان کے مطابق متبادل راستے، پارکنگ ایریا، ٹریفک کی روانی اور مصروف اہم مقامات پر ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار تعینات ہونگے، 15 مددگار موٹر بائیکز پیٹرولنگ، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریزرو پلاٹون جیسے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں۔