عمران خان کا ایجنڈا ملک کی اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنا ہے، گورنر سندھ

601

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا اس ملک کی فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ75سال ہوگئے ہیں ہم عقیدت کے ساتھ اس دن کو مناتے ہیں، قائداعظم نے ہمیں سوچ دی کہ ہم پاکستان میں رہنے والوں کی خدمت کریں، قائد کے فرمان اور سوچ کو اپنالیں تو معیشت کو دوبارہ اوپر لے جاسکتے ہیں، ہم اس عزم کو لیکر نکلیں کہ ہمیں پاکستان کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ چیزوں میں عدم استحکام ہے، معیشت میں عدم استحکام ہے، ہمیں ملک کی چاروں اکائیوں کو مضبوط کرنا ہے، لاہور میں ایک سیاسی جماعت تماشہ لگا کر بیٹھی ہوئی ہے، وہ یہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں پاکستان کی بدنامی کی جائے، ایسے اداروں کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا جو اس ملک کی سالمیت دیکھ رہے ہیں۔