مودی ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان بھیجیں، شاہد آفریدی

373

دوحہ:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور حال ہی میں لیجنڈ لیگ جیتنے والی ٹیم کے فاتح کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی نریندر مودی کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے دیں کیونکہ پاکستانی ہمیشہ امن کے لیے کھڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطر کے شہر دوحہ میں لیجنڈز کرکٹ لینے جیتنے کے بغد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصلہ کن میچ میں ان کی ٹیم نے ورلڈ الیون کو پچھاڑا تھا۔ ٹیم کے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں مصباح الحق، شعیب اختر، عبدالرزاق، سہیل تنویر شامل تھے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے ایک سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین اپنی ٹیموں کے درمیان امن سیریز دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے بھارتی وزیراغظم نریندر مودی ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم بھیجیں۔

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ نریندرا مودی اس لیے ناخوش ہیں شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیریوں پر بھارتی حکومت کے ظلم پر آواز اٹھائی،اس پر لیجنڈز کرکٹ لیگ جیتنے والی ٹیم کے کپتان نے جواب دیا کہ وہ دنیا بھر میں ظلم کے خلاف بولتے ہیں اور ظالم کے خلاف بولیں گے چاہے وہ کسی بھی مذہب سے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیجنڈز لیگ کے دوران سابق پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کے درمیان بہت سے دوستانہ لمحات آئے، جنہیں جاری رہنا چاہیے۔