پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی، نئی تاریخ مقرر

387

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرتے ہوئے اس کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 30 اپریل کو مقرر انتخابات کو ملتوی کردیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں انتخابات 8 اکتوبر کو منعقد کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، جس کیے بعد اس سلسلے میں الیکشن شیڈول بھی جاری کردیا گیا تھا۔