لاہور: سیشن کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہی کی اہلیہ تحریم الٰہی سمیت دیگر نو ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 اپریل تک توسیع کر دی۔
مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی، راسخ الٰہی ، زارا الہی، احمد فاران، مجاہد اسلام ، صیغم عباس سمیت دیگر 9ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد مکمل ہونے پرعدالت میں پیش ہوئے۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر منی لانڈرنگ اور مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کا مقدمہ بنایا ۔ یہ مقدمہ حقائق کے برعکس ہے ۔ عبوری ضمانتوں کی درخواستیں منظور کی جائیں۔
عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر اسی مقدمے میں راسخ الٰہی کی جائیدادوں کو منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5اپریل تک توسیع کر دی۔