ٹک ٹاک کے خلاف قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر تحقیقات شروع

557

میلان: اٹلی کے مسابقتی ادارے نے چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک کے خلاف مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ الزامات کے مطابق ایپلی کیشن کی جانب سے مبینہ طور پر خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے اور خراب غذائیت کے حوالے سے خطرناک مواد شائع کر کے قواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔

ادارے کے بیان کے مطابق منگل کو شروع کی جانے والی تحقیقات میں ٹک ٹاک کے یورپین کسٹمرز ریلیشنز کے ساتھ برطانوی اور اطالوی ڈویژنز کے ذمہ دار آئرش یونٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کسی بھی خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئےکمپنی کی جانب سے تحقیقات میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

چینی حکومت کی ایپلی کیشن صارفین کے مقام اور ڈیٹا تک رسائی کے حوالے سے بڑھتے عالمی تحفظات کے پیشِ نظر ٹِک ٹاک کو عالمی سطح پر سختیوں کا سامنا ہے۔