امریکا میں شہری جلد لیبارٹری میں تیار مرغی کا گوشت کھا سکیں گے

349
Chicken meat

واشنگٹن :  امریکا میں لیبارٹری میں بنائے جانے والے مرغی کے گوشت کو شہریوں کے استعمال کے لیے فروخت کرنے کا گرین سگنل ملنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی  میڈیا کے مطابق شہری جانوروں کے خلیوں سے تیار کی جانے والی چکن کو خریدنے کے قابل ہونے سے ایک قدم اور قریب ہوگئے ہیں جسے لیبارٹری میں تیار شدہ گوشت بھی کہا جاتا ہے۔اس طرح کے چکن پروڈکٹ بنانے والی کمپنی نے اعلان کیا کہ اس حوالے سے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا ہے۔

اس حوالے سے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے کمپنی کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ یہ پروڈکٹ امریکا میں فروخت کے لیے محفوظ ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایک بڑا قدم ہے لیکن خریدار ابھی اس گوشت کو خرید نہیں سکیں گے، صارفین کو فروخت کرنے کے لیے کمپنی کو امریکی محکمہ زراعت سے گرین سگنل ملنا باقی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی کو لیب میں تیار کیا گیا گوشت فروخت کرنے کی اجازت کب ملے گی اس حوالیسے کوئی وقت نہیں دیا جاسکتا تاہم اس کمپنی کے مرغی کے تیار کیے گئے گوشت کو 2020 میں سنگاپور میں فروخت کی اجازت مل گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق اس کمپنی کا تیار کیا گیا گوشت 2020 سے سنگاپور کے ریسٹورنٹس میں خریداروں کے لیے دستیاب ہے۔