عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونا سستا

440
gold price

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے ساتھ ہی ملک میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 29 ڈالر کی کمی ہو گئی، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت گھٹ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے 1939 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2300 روپے اور 1971 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 201900 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 173097روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2200روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1886.14 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔