تنزانیہ :ایبولا وائرس کے ویرینٹ ماربرگ سے 5 افراد ہلاک

414

دودوما:تنزانیہ میں ایبولا فیملی کے وائرس ماربرگ کے اثرات سے 5افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق تنزانیہ کے وزیر صحت امی موالیمو نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 5افراد کی اموات کا سبب پراسرار بیماری بتایا گیا تھا لیکن ان کے جسموں سے حاصل کردہ نمونوں کے تجزیے میں ماربرگ وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

موالیمو نے کہا کہ اسپتال میں داخل مزید3مریضوں کا علاج جاری ہے اور ان سے رابطے والے 161افراد کو مشاہدے میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیماری پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پریشانی کی یا اقتصادی سرگرمیاں روکنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔