بنگلادیش اور بھارت میں پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا

372
The moon

ڈھاکا / نئی دہلی: بنگلادیش اور بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک میں پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعیت علمائے ہند کی جانب سے باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے کہ بھارت میں کسی بھی مقام سے رمضان المبارک کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے نتیجے میں یکم رمضان المبارک (یعنی پہلا روزہ) 24 اپریل جمعہ کے روز ہوگا۔

دوسری جانب بنگلادیش میں بھی نیشنل مون سائٹننگ کمیٹی کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے کہ ملک کے کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی گواہی نہیں ملی، لہٰذا پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہوگا۔

علاوہ ازیں ملائیشیا اور انڈونیشیا کے مسلمان کل جمعرات کے روز پہلا روزہ رکھیں گے۔دواضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور آسٹریلیا میں گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے بعد وہاں بھی پہلا روزہ 23 اپریل جمعرات کو ہوگا۔