آئی سی سی ون ڈے بلے باز رینکنگ: بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار

402

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 50 اوور کے کھیل کے فارمیٹ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ون ڈے بلے بازوں کی جاری رینکنگ میں بابر اعظم پہلے، جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن دوسرے اور پاکستان کے امام الحق تیسرے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک چوتھے نمبر پر ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما 9ویں، کین ولیمسن 10ویں اور فخر زمان 11ویں نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندر جڈیجہ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔