ائرسیال نے سعودی عرب کیلیے پروازوں کا اعلان کردیا

570

سیالکوٹ: پاکستانی ائرلائن ائرسیال کی جاب سے سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا  گیا ہے۔

بدھ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ائرسیال نے کہا کہ ہم فخریہ اعلان کررہے ہیں کہ ہم پاکستان سے جدہ کے لیے انٹرنیشنل فلائٹس شروع کر رہے ہیں۔

 

ائرسیال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور جدہ کے درمیان فلائٹس 29 مارچ سے شروع ہوں گی۔ علاوہ ازیں ائرسیال نے مختلف نجی بینکوں کے کارڈز پر ٹکٹ خریدنے والوں کے لیے ڈسکاؤنٹ کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

ائرسیال کی جانب سے کچھ روز قبل بھی ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ ائرلائن میں سفر کرنے والے افراد کو الائیڈ بینک، حبیب میٹرو بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک اور بینک آف پنجاب کے کارڈز پر 10 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے شروع کی گئی ائرسیال ملک کی تیسری نجی ائرلائن ہے۔ دسمبر 2020 میں شروع کی گئی ائرلائن سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ملکیت ہے۔