ملک 1971 کے بعد سب سے بڑے بحران سے گزر گزر رہا ہے، اسد عمر

346
arrest

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک 1971 کے بعد سب سے بڑے بحران سے گزر گزر رہا ہے، صدر مملکت کو بحیثیت ریاست سربراہ کردار ادا کرنا ہوگا ۔

 اسد عمر نے کہا کہ ملک اس وقت شدید مالی و سیاسی بحران سے گزر رہا ہے ملک میں 1971ءکے بعد سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  ان حالات میں صدر مملکت کو بحیثیت ریاست کے سربراہ کے تمام ریاستی اداروں اور سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرکے ملک کو انتشار سے نکالنے کے لئے راستہ ڈھونڈنے کے لئے اقدامات لینے چاہئے۔