یو ٹیوب نیا فیچر جلد آنے کے لیے تیار

476
iPad is on the Apple Macbook Pro. Youtube logo on iPad screen. Youtube is the largest video sharing website in the world.

سان فرانسسكو: یوٹیوب شارٹس کے لیے عام یوٹیوب ویڈیوز کی طرح تھمب نیل بنانے کی سہولت نہیں تھی، تاہم اینڈرائیڈ کے بعد اب یوٹیوب نے آئی اوایس پلیٹ فارم پر شارٹس ویڈیو کے تھمب نیل کی آزمائش شروع کردی ہے اور توقع ہے کہ سہولت دنیا بھر میں جلد ہی رائج ہوگی۔

نئے فیچر کے تحت آپ بہت سے فریم میں شارٹس کےلیے تھمب نیل کی تصویر منتخب کرسکتے ہیں ۔ اگرچہ اس سے قبل یوٹیوب اسٹوڈیو میں جاکر فریم کے انتخاب کی سہولت موجود تھی لیکن اب ایپ کے اپ لوڈ میں ہی اسے رکھا گیا ہے تاکہ اس عمل کو تیزتربنایا جاسکے۔

دریں اثنا یوٹیوب نے یہ بھی کہا ہے کہ فی الحال شارٹ ویڈیو اپ لوڈنگ کے بعد تھمب نیل کو ہٹانا ممکن نہیں تھا لیکن اب اس سہولت پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ غیرمعمولی طور پر ہر روز 50 ارب شارٹ ویڈیو دیکھی جاتی ہیں۔ یوٹیوب نے اس کے تخلیق کاروں کے لیے بھی معاوضے سمیت بہت سی سہولیات کا اعلان کیا ہے۔