دہشت گردی کے ناسور کا ملک سے خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے، رانا ثنا

395
movement

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت  اورسیکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی پر اور 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی پر اور 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے  3اہلکاروں کی شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔

رانا ثنا نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز انتہائی دلیری اور شجاعت سے دہشت گردوں کے قلع قمع میں مصروف عمل ہے، انشاء اللہ اسی جذبہ سے جلد دہشت گردی کے اس ناسور کا ملک سے مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔