بارش کا امکان: مغربی ہواؤں کے سسٹم سے گرمی بڑھ سکتی ہے، پیش گوئی

462
First rain

کراچی :موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے پیش گوئی کی ہے کہ23 اور 24 مارچ کو کراچی میں بارش کا زیادہ امکان ہے، کراچی میں مغربی ہواوں کے سسٹم کے تحت گرمی اور حبس سے بادل بن سکتے ہیں۔

جواد میمن نے بتایا کہ شہر کے مشرق، مغرب اور جنوب میں گرج چمک کے یہ بادل بننے کا امکان ہے، مغربی ہواوں کے اس سسٹم کے تحت ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا ایک 22مارچ کو بلوچستان میں داخل ہو گا، مغربی ہواوں کا یہ سسٹم مضبوط اور اس کا پھیلاو زائد ہو گا، اس سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی کی صورت میں سپورٹ ملے گی، جس کے تحت کراچی کے اکثر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ 22 مارچ کو آنے والے سسٹم کے تحت گرد آلود ہواوں اور گرج چمک کا بھی امکان ہے۔