دہشت گرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں، مریم اورنگزیب

514

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب منہ چھپا کر آنا پڑے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس کے سر توڑنے، پٹرول بم پھینکنے، جوڈیشل کمپلیکس پہ مسلح جتھوں سے حملہ آور ہونے کے بعد بیوی تمہاری ڈر گئی؟ مریم نواز کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پہ دیکھتے تھے، اس وقت شرم اور حیا تھی؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کے بیڈروم میں رات کوگھسنے کا آرڈر دیتے شرم آئی تھی؟ شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب کو حملہ کرنے کا حکم دیتے شرم آئی؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ فریال تالپور کوعید پر اسپتال سے گھسیٹ کر لاتے ہوئے اور مسجدِ نبویؓ اور لندن میں مجھ پر حملہ کراتے شرم آئی؟ پنکی باجی کو ہیرے، انگوٹھیاں لیتے ڈر لگا اور چیخیں نکلتی تھیں؟