سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

414
Gold

کراچی: سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں فی تولہ سونا 1000 روپے گھٹ کر 207300 روپے کا ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 1982 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے اور 858 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 207300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 177726 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2250 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1929 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس سے قبل ہفتہ کو سونے کی عالمی قیمت میں 53 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس کے سبب پاکستان میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4100 روپے اور 3516 روپے کا اضافہ ہوگیا تھا۔