امریکیوں کیلیے فیس بک ویری فائیڈ اکاؤنٹ کی سہولت پیش

502
human rights report

سان فرانسسكو: سماجی رابطے کے معروف ترین پلیٹ فارم فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا کی جانب سے امریکیوں کے لیے ویری فائیڈ اکاؤنٹ کی سہولت جاری کردی ہے۔

میٹا کی جانب سے اعلان کے بعد امریکی صارفین اب فیس بک اور انسٹاگرام ویب کے لیے 11.99 ڈالر ماہانہ اورایپ کے لیے ماہانہ14.99 ڈالر کےبدلے بلیو ٹک والا تصدیق شدہ اکاؤنٹ حاصل کرسکتےہیں۔ اس کے لیے میٹا کو آپ کی تازہ تصویر درکارہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے وہ مشہور افراد زیادہ مستفید ہوسکیں گے جو اپنے جعلی اکاؤنٹ سے بہت پریشان رہتےہیں۔

میٹا کی پالیسی کےتحت یہ ضروری ہوگا کہ آپ کو دوبارہ الگ الگ سے اپنے اکاؤنٹ سے نکل کر دوبارہ اس سےجڑنا ہوگا اور لاگ ان ہوتےوقت فیس بک اور انسٹاگرام پرچیک مارک لگانا ہوگا۔