کینیڈا کے اسکول میں چاقو حملے سے3طلبہ زخمی، ملزم گرفتار

281
knife attack

ٹورنٹو: کینیڈا کے صوبے نووا اسکاٹیا کے ہائی اسکول میں چاقو حملے سے3طلبہ زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک طالبعلم کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پولیس نے بتایاکہ صبح ساڑھے 9بجے بیڈفورڈ کے ہائی اسکول میں ہتھیار کی شکایت موصول ہوئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ افسران اسکول گئے اور ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیا، 3طلبہ چاقو حملے سے زخمی تھے۔زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے بیان میں واقعے سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔اسکول نے ساڑھے دس بجے باقی دن کی تمام کلاسیں ملتوی کر کے طلبہ کو چھٹی دے دی۔ پولیس نے مزید کسی خطرے کے پیش نظر باقاعدہ طور پر اسکول کی تلاشی بھی لی۔