فوری انصاف کی فراہمی کیلئے اداروں کو ملکر کام کرنا ہوگا، صدر مملکت

290

سکھر: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے تمام اداروں کو ملکر کام کرنا ہو گا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انصاف کرنا بہت بڑی نیکی ہے، لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اس ادارے نے قابل ستائش کردار ادا کیا ہے، دنیا بھر میں لوگ انصاف کی فراہمی کو تیز کرنے اور مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  حالیہ سالوں میں پاکستان میں بھی وفاقی محتسبین کی مدد سے سائلین کے مسائل کے حل میں تیزی آئی ہے، بینکنگ صارفین کے مسائل ہوں یا ملکی مسائل، ان کے فوری حل اور بروقت فیصلوں سے ہی لوگوں کی شکایات کا ازالہ ہوگا۔

عارف علوی نے کہا کہ اگر ہم ایگری کلچر انشورنس پر توجہ دیتے توحالیہ سیلاب کی وجہ سے کسانوں اور زمینداروں کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کر سکتے تھے، ملک کے تمام سیکٹرز میں انشورنس کے رجحان کو بڑھانا ہو گا۔