رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظرآنے کا امکان

401
moon

کراچی:پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ بروزبدھ کو نظرآنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قوی امکان ہے کہ ماہ مبارک کا چاند 22 مارچ کو نظرآجائے گا اور جمعرات 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10بج کر23 منٹ پرہوگی، اس طرح سے اگلے روز مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 مارچ کو 6 بج کر41 منٹ غروب آفتاب جب کہ غروب قمر7 بج کر 32 منٹ پرہوگا۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں مطلع کہیں صاف اور کہیں ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔