سیکورٹی فورسزمولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوفوری رہا کریں، عبدالحق ہاشمی

438
People reject

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہےکہ حکومت وادارے ،سیکورٹی فورسزمولانا ہدایت الرحمن بلوچ کوفوری رہا کریں، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ بلوچستان کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن گیا ہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ  مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کوئی جر م نہیں کیا بلکہ قوم وملت کے مجرموں کے جرائم بے نقاب کیے عوام کیلئے پانی وبنیادی انسانی ضروریات مانگا یہ جرم نہیں دستوری آئینی قانونی کام کیاہے، جھوٹے الزامات لگاکر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو بدنام نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ،بھاری سودی قرضے پی ڈی ایم وپی ٹی آئی حکومتوں کی ناکامی لوٹ مار کی وجہ سے ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیگی تو بہترین اسلامی جمہوری حکومت قائم عوام کے مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت وادارے مولاناہدایت الرحمن بلوچ کو ہرصورت رہا کریں گے اس لیے کہ مولانا نے نہ قانون وآئین کی خلاف ورزی کی نہ کوئی جرم کیا بلکہ پریشان حال ،مظلوم عوام کو حوصلہ اورہمت دی ہے ۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  بدقسمتی سے آج نجی جیل بنانے والے درندے ظالم وقانون وحکومت کو مطلب مجرمین آزاد جبکہ عوام کے حقوق کیلئے جمہوری جدوجہد کرنے والے عوامی ہیرومولانا ہدایت الرحمان بلوچ جیل کے سلاخوں کے پیچھے جرم بے گناہی کی سزاکاٹ رہے ہیں ۔

عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ  مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو محروم ومجبور عوام کے حقوق کیلئے آوازبلند کرنے پر پابندسلاسل کیا گیا ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو رہانہ کیا تو ہراحتجاج کو وسعت دیکر سختی لائیں گے ۔