مگرمچھ نے دروازے پر دستک دے کر ایک شخص کو کاٹ لیا

593

فلوریڈا:امریکی ریاست فلوریڈا میں مگر مچھ نے اپنی دم سے دروازہ کھٹکھٹایا اور گھر سے باہر آنیوالے شخص کو ٹانگ پر کاٹ لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں مگرمچھ ایک گھر کے دروازے پر آیا، اپنی دم سے دروازے پر دستک دی، جب وہ باہر نکلا تو اس کی ٹانگ پکڑلی، مالک مکان کی ران پر گہرے زخم آئے تاہم اسے بچالیا گیا۔

فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کمیشن نے امریکی ٹی وی کو بھیجی گئی ای میل میں بتایا ہے کہ انہیں اس واقعے کے بارے میں ٹیلی فون کال موصول ہوئی، کمیشن کے مطابق 56سالہ شخص کی ران میں زخم آئے،کمیٹی نے 2.7میٹر لمبے مگرمچھ کو قابو کرنے کے لیے  فوری طور پر ایک شکاری بھیجا۔

ڈیٹونا بیچ کے رہائشی اسکاٹ ہولنگز ورتھ نامی شخص کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،مگرمچھ کے کاٹنے سے زخمی ہونیوالے شخص نے بتایا ہے کہ وہ گھر میں ٹی وی دیکھ رہا تھا جب اس نے دروازے پر دستک کی آواز سنی۔

اس نے تبایا کہ میں نے چھلانگ لگائی اور جاکر دروازہ کھولا تاکہ دیکھ سکوں کہ کون ہے، میں بمشکل دروازے سے باہر نکلا تو مگرمچھ مجھ پر حملہ آور ہوگیا اور اس نے ٹانگ کو کاٹنا شروع کردیا۔