واٹس ایپ نے دلچسپ فیچر فراہم کردیا، صارفین خوش

767
New version

کیلیفورنیا: انسٹنٹ مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے موصول ہونے والی تصاویر سے باآسانی تحریر کشید کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق جن صارفین کو یہ فیچر دستیاب ہے وہ تحریر لکھی تصویر کو کھول کر ظاہر ہونے والے ایک بٹن کی مدد سے ٹیکسٹ کو کاپی کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا یہ نیا فیچر فی الحال آئی فون صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ اس نئے فیچر کو وہ صارفین جو آئی او ایس 16 یا اس سے اگلے ورژن کا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین اس نئے فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

تاہم، ان تصاویر سے تحریر اخذ نہیں کی جاسکے گی جو صرف ایک بار دیکھے جانے والے آپشن کے تحت بھیجی جائیں گی۔