عمران نیازی مذہب کی آڑ میں قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، شازیہ مری

193

اسلام آباد:وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ عمران نیازی مذہب کی آڑ میں قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 شازیہ مری نے کہاکہ خطرہ عمران کو نہیں عمران خود ملک اور معاشرے کیلئے خطرہ بن رہا ہے، عدالتوں پر ڈنڈا برداوں کے لشکر کے ساتھ دھاوا بولا جائے جج منصفانہ فیصلے کیسے کریں گے؟

انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کا لشکر بھی دہشت گردوں کی طرح ریاست کو چیلنج کر رہا ہے ، لوگوں کو اکسایا جا رہا ہے ڈنڈے لیکر عدالتوں میں جاو تو ریلیف ملے گا۔

 وفاقی وزیر نے کہاکہ خورشید شاہ اور آغا سراج درانی کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی تھی ،خورشید شاہ اور سراج درانی کی فیملی تو گھریلو خواتین تھیں۔