مولانا ہدایت الرحمن  کی رہائی کے ساتھ اہل بلوچستان کو حقوق دینا ہوں گے، سنیٹر مشتاق

511

کوئٹہ:جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما سینیٹر مشتاق احمدخان نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمن کو مظلوم عوام کے جائز حقوق کے لیے آواز اٹھانے  پر ڈھائی ماہ سے قید میں رکھا گیا ہے، عوام کے نوکر،سیکورٹی فورسز ومنتخب نمائندے حق دوتحریک کے قائدین ،معصوم عوام اور خواتین کو دھمکی نہ دیں۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ عوام کے دلوں میں رہتا ہے حکمران جو بھی غیر قانونی طریقے اختیار کریں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ سے عوام کی محبت میں کمی نہیں آئیگی۔ حکمرانوں اورمولانا کوقید کرنے والوں کوہر صورت گوادر واہل بلوچستان کو حقوق دینا ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ خواتین نے بہادری کا مظاہرہ کرکے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو حوصلہ ہمت اور لٹیروں سے لڑنے کی طاقت دیکر حقوق کے حصول ،مولانا کی رہائی ومقدمات ختم کرنے کی راہ ہموار کی ۔کرپٹ آفیسرز،سیکورٹی فورسزپرامن عوام ،جائز جمہوری جدوجہد اور دستوری حقوق مانگنے والوں کو دھمکی دنہ دیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے مافیازہیں،  عوام لٹیروں کے خلاف جماعت اسلامی وحق دوتحریک کاساتھ دیں ۔بلوچستان کے ساحل ،بارڈر،ووسائل لٹیرے حکمرانوں ،لٹیرے سیکورٹی فورسزکیلئے سونے کی چڑیا ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کروڑوں روپے ساحل وبارڈرزسے بھتہ وغنڈہ ٹیکس لیا جارہاہے یہ سب قومی خزانے میں نہیں لٹیرے آفیسرزکے جیبوں میں جارہے ہیں۔ اس لیے مولاناہدایت الرحمان بلوچ کو برداشت نہیں کیا جارہا ۔آج مظلوم کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں جبکہ لٹیرے  آزادہیں اُن لٹیروں کی ضمانت ہوجاتی ہے لیکن مولاناہدایت الرحمان بلوچ کو عدالتی جمہو ری انصاف سے محروم کیا جارہاہے۔