ایران نے ایک کرد سیاسی کارکن کو پھانسی دے دی

344
ایران نے ایک کرد سیاسی کارکن کو پھانسی دے دی گئی

 تہران:انسانی حقوق کی دو تنظیموں نے کہاہے کہ ایرانی حکام نے ایک کرد شہری کو پھانسی دے دی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا کہ تختہ دار پر لٹکائے شہری کا تعلق ایک ایسی سیاسی جماعت سے ہے جس پر ایران میں پابندی عاید ہے۔

“ایران میں انسانی حقوق” اور ناروے میں قائم “ہینکاو” نامی تنظیموں نے بتایا کہ محی الدین ابراہیمی کو شمال مغربی ایران کی اورمیا جیل میں پھانسی دی گئی۔

انہی ذرائع کے مطابق اسی جیل میں پانچ دیگر افراد کو بھی صبح کے وقت منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: ایران کے سابق نائب وزیر دفاع کو پھانسی دے دی گئی

ہینکا نے اشارہ کیا کہ ابراہیمی کے اہل خانہ کو سب سے پہلے اس کی سزا معطل کرنے کے بعد کسی دوسری جیل میں منتقلی کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔ بعد میں اہل خانہ سے کہا گیا کہ وہ ابراہیمی کی لاش جیل سے لے جائیں۔

ابراہیمی کو ایرانی کرد ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستگی کے الزام میں موت کے گھاٹ اتار گیا جو ملک میں ایک کالعدم مسلح گروپ ہے جس نے ایران کے کرد آبادی والے علاقوں میں خودمختاری کے قیام کے لیے جدوجہد شروع کر رکھی ہے۔

تاہم ابراہیمی کسی قسم کی مسلح کاروائیوں میں ملوث ہونے سیانکار کرتا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نیاسے سیاسی قیدی قرار دیا۔ ابراہیمی کو 2017 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جب ابراہیمی کے رشتہ داروں کو اس کی پھانسی کا علم ہوا تو ان کی بڑی تعداد اورمیہ جیل کے باہر جمع ہوگئی اور اس نے پھانسی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔