درجنوں بلیڈز نگلنے والے بھارتی کی جان بچالی گئی

535
heart transplantation

راجستھان: بھارتی شخص ​سے 56 بلیڈز نگل لیے، جس کے بعد وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں آگیا، تاہم اسپتال میں ایک پیچیدہ آپریشن کے ذریعے اس کی جان بچا لی گئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق 26 سالہ شخص یشپال سنگھ  نےایک کے بعد 56 بلیڈز نگل لیں۔ تھوڑی دیر بعد اس کےمنہ سے خون آنے لگا اور پیٹ میں ناقابلِ برداشت تکلیف کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال لایا گیا، جہاں اس کا الٹراساؤنڈ اور اینڈواسکوپی کی گئی، جس سے تصدیق ہوگئی کہ اس کے معدے میں درجنوں بلیڈز موجود ہیں۔ اس کےبعد ڈاکٹر نارسی رام دیواسی کی قیادت میں اس کا علاج شروع کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے دیکھا کہ یشپال سنگھ کی گردن پر کٹ کے نشانات تھے اور اس کا بدن جگہ جگہ سے سوجا ہوا تھا۔ اس غیرمعمولی صورتحال میں سات ڈاکٹروں نے ملکر تین گھنٹے تک آپریشن کیا اور معدےمیں جگہ جگہ چپکی ہوئی بلیڈوں کو احتیاط سے نکالا گیا۔ ڈاکٹروں نے دیکھا کہ مریض کے معدے اور دیگر مقامات پر خراشوں سے اندرونی خونی بہاؤ بھی جاری تھا۔

یشپال سنگھ نے بلیڈوں کے تین پیکٹ نگلے تھے اور ان پر لگاہوا پلاسٹک گھل چکا تھا جس کے بعد بلیڈوں نے بدن کو تکلیف اور نقصان پہنچانا شروع کردیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق اب تک اس کی وجہ سامنے نہ آسکی لیکن شاید اس نے دماغی عارضے یا ڈپریشن سے ایسا کیا ہے۔ اب مریض کی حالت خطرے سےباہر ہے۔