صارفین کوسحر وافطار کے اوقات میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی

482
گوجرانوالہ صارفین کوسحر وافطار کے اوقات میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی

گوجرانوالہ: وزیر توانائی (پاور ڈویژن) انجینئر خرم دستگیر خا ن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں صارفین کو سحر، افطار و تراویح کے اوقات میں بلا تعطل اور بہترین وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ رمضان المبارک میں فرزندان اسلام کو عبادات کے دوران کسی بھی قسم کے خلل سے بچا یاجاسکے۔

یہ بات انھوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم اپنے کیمپ آفس میں چیف ایگزیکٹو گیپکو انجینئر محمد ایوب کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر گیپکو چیف نے رمضان المبارک میں روزہ داروں کو بجلی کی مسلسل فراہمی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ماہ رمضان میں کسی بھی غیر متوقع بجلی کے بریک ڈاؤن سے نمٹنے کیلئے فیلڈافسران کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پورا رمضان سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں مانیٹرنگ کیلئے میں اور میری ٹیم پی ڈی سی سنٹر میں موجود ہوں گے جبکہ اس دوران فیلڈ سٹاف بھی اپنے متعلقہ گرڈ اسٹیشنز پر موجود رہے گا۔