پولیس پر شیلنگ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے، آئی جی اسلام آباد

285
new thing

اسلام آباد: انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر بلا اشتعال پتھراؤ کیا گیا لیکن پولیس تحمل کا مظاہرہ کر تی رہی۔

آئی جی اسلام آباد کا کہناتھا کہ شبلی فراز کے توسط سے تمام کوآرڈینیشن ہو گئی تھیں لیکن پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پتھراؤ کے بعد آنسو گیس کی شیلنگ کی، پولیس تحمل سے کام لے رہی ہے، پولیس کے پاس ہتھیار نہیں ہیں۔

اکبر ناصر خان کا کہنا تھا پولیس کی طرف بھی شیل آکر گرے ہیں جس پر حیرت ہے، اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس پر شیلنگ کی گئی ہے یہ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت سے 100 میٹر کا فاصلہ بھی نہیں رہ گیا، عمران خان عدالت میں تشریف لائیں اور عدالتی کارروائی کی تکمیل کریں۔