برطانیہ میں ملازمین کی ہڑتال جاری،  معمولات متاثر

405
railway workers

لندن :برطانیہ بھر میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کی جارہی ہے جس دوران  سرکاری ملازمین، جونیئر ڈاکٹرز  اور  ریل ورکرز نے کام روک دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر ورکرز یونین کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں اور مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت کی امید ہے۔

ہڑتال کے پیش نظر  اسپتالوں میں کام متاثر ہوگیا تو کہیں ٹیوب کا نیٹ ورک مکمل بند ہوگیا۔تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کے پیش نظر  سرکاری ملازمین، جونیئر ڈاکٹرز اور ریل ورکرز نے کام روک دیا ہے۔