پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ

367
the dollar

کراچی :ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کئی ہفتوں سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 2کروڑ ڈالر اضافے کے بعد پاکستان کے ڈالر ذخائر 9 ارب84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہوگئے۔مرکزی بینک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس4.32 ارب جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس5.52ارب ڈالر موجود ہیں۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 3مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں بھی 48.61 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔