پاکستانی نوجوان آئندہ ماہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کیلیے عزم

482

کراچی : دنیا کی سات بڑی چوٹیوں میں سے 4 کو سر کرنے والے نوجوان اسد میمن نے دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا عزم ظاہر کر دیا۔

ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کرنے کی کوشش میں اب تک 400سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اسدعلی میمن نے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لیے نکلیں گے۔اسد میمن کا کہنا تھا کہ سطح سمندر سے 8ہزار 8سو 49میٹر بلند چوٹی کو سرکرنے کی کوشش کرنے والی 15رکنی ٹیم میں وہ واحد پاکستانی کوہ پیما ہوں گے۔

کامیابی کی صورت میں وہ نیپال کے ہمالیہ سلسلہ میں ماؤنٹ ایورسٹ تک پہنچنے والے آٹھویں پاکستانی ہوں گے۔