پاکستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالرز موصول 

379
received

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےبتایاہے کہ چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی اور یہ رقم چین کے بینک آئی سی بی سی سے دوسری قسط کےطور پر موصول ہوئی۔

ان کا کہنا تھاکہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے اور چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طورپرپاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ چینی بینک پاکستان کو قرض کی دوسری قسط دینے پر رضامند ہوگیا ہے جس کی کاغذی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔ اس سے قبل فروری کی چوبیس تاریخ کو 70 کروڑ ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوئی تھی۔