پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے  اوقات کا نیا شیڈول جاری کردیا

748

لاہور: پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کے اوقات کے لیے نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ نئے اوقات آئندہ ماہ اپریل کی 15 تاریخ سے نافذ ہوں گے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق موسم گرما کے لیے جاری ٹائم ٹیبل کے مطابق 11 اپ ہزارہ ایکسپریس کراچی سٹی سے 07:00 کے بجائے 7:35 پر روانہ ہو گی جبکہ 45 اپ پاکستان ایکسپریس کراچی کینٹ سے ڈیڑھ بجے کے بجائے دن 2 بجے بجے روانہ ہو گی۔

15 اپ  اور 16 ڈاؤن کراچی اور لاہور سے ساڑھے 4 بجے کے بجائے بیک وقت 5 بجے روانہ ہوں گی جبکہ 17 اپ ملت ایکسپریس کراچی کینٹ سے شام 5 بجے کے بجائے ساڑھے 5 روانہ ہو گی۔

7 اپ تیزگام کراچی کینٹ سے شام ساڑھے 5 بجے کے بجائے 6 بجے روانہ جبکہ 9 اپ علامہ اقبال ایکسپریس کراچی کینٹ سے دوپہر ساڑھے 3 بجے کے بجائے شام ساڑھے 6 بجے روانہ ہو گی۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق دیگر تمام گاڑیاں اپنے پرانے ٹائم ٹیبل کے مطابق چلتی رہیں گی۔