پاکستان کو چیلنجز سے نمٹنے کیلیے کسی سے لیکچر کی ضرورت نہیں، دفتر خارجہ

328
unsolicited

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کسی سے لیکچرز کی ضرورت نہیں ہے۔

ملک میں الیکشنز اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے افغانستان میں سابق امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی سطح پر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کسی سے لیکچرز یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے سابق امریکی ایلچی کے سلسلہ وار ٹوئٹس کے جواب میں سامنے آیا ہے جہاں انہوں نے پاکستان کو ’’سیاسی، اقتصادی اور سلامتی سطح پر بحران‘‘سے نمٹنے کے لیے ’’اقدامات‘‘ کرنے کی تجویز دی تھی۔

زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہوجائے گا، پاکستان کی موجودہ صورتحال میں تجاویز دیتا ہوں کہ جون میں قومی سطح پر انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ تباہی سے بچا جاسکے۔

زلمے خلیل زاد کے مشورے کو مسترد کرتے ہوئے، دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ “ایک مضبوط قوم کے طور پرہم موجودہ مشکل صورتحال سے ثابت قدمی سے نکلیں گے۔